جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

سندھ میں متوقع بارشیں، ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری

وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 مئی تک ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں بھی وقفے وقفے سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 30 اپریل سے 5 مئی تک ژالہ باری کے ساتھ بارش اور آندھی متوقع ہے۔

محکمۂ موسمیات نے آج سے یکم مئی کے دوران کراچی میں وقفے وقفے سے کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب آنے کی وجہ سے سندھ متاثر ہو سکتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی محکمے نے تمام بلدیاتی اداروں کو ندی نالوں کی صفائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.