جمعہ 17؍شعبان المعظم 1444ھ10؍مارچ 2023ء

شعیب شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین ایگزیکٹ شعیب شیخ کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا۔

شعیب شیخ کا سیشن جج کو رشوت دینے کے کیس کے تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کہا کہ ملزم کو 13مارچ کو پیش کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ شعیب شیخ کے خلاف کیس عام نوعیت کا نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شکایت دائر کی گئی جس پر سماعت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے بغیر شعیب شیخ پر لگائے الزامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ شعیب شیخ کو رشوت دینے کے الزامات پر مبنی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسر کو شعیب شیخ کے خلاف تفتیش کرنے کیلئے وقت دینا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.