بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی صدر یو این جنرل اسمبلی سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں صدر یو این جنرل اسمبلی کوروشی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی شراکت سے اسلامو فوبیا سے متعلق تقریب پر بھی بات کی۔ تقریب 10 مارچ کو جنرل اسمبلی ہال میں ہوگی۔

دوسری جانب وزارت خارجہ کی ترجمان  ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے اہم دورے پر ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کے دورے کریں گی، وہ 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی اور برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.