بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

ایئر سیال 29 مارچ سے بین الاقوامی فضائی آپریشن کا آغاز کریگی

پاکستان کی ایک اور نجی شعبے کی ایئر لائن ایئر سیال نے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کر لی۔

ترجمان کے مطابق ایئر سیال نے پہلے مرحلے میں سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

ایئر سیال انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کر دیا ہے۔

کراچیایئرسیال کو سعودی عرب، امارات اور قطر کیلئے…

ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کے لیے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی۔

ترجمان کے مطابق ایئر سیال 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد اب بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.