بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

کائلان ایمباپے فرانس کے نئے کپتان مقرر

فرانس نے کائلان ایمباپے کو نیشنل فٹبال ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے مطابق سابق کپتان ہیوگو لوریس کے مستعفی ہونے کے بعد ایمباپے کو کپتان بنایا گیا ہے۔

گزشتہ سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے بعد ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

فرانس کی فٹبال ٹیم کے نئے کپتان نے 66 میچز میں فرانس کے لیے 36 گول اسکور کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کو شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.