بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

عثمان بزدار کی نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نیب میں آج پیش ہونے سے معذرت کر لی۔

عثمان بزدار نے نیب میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں مصروف ہوں، اس لیے آج پیش نہیں ہو سکتا۔

نیب لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا، جس کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کسی بھی وقت نیب آفس پیش ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ نیب نے عثمان بزدار کو آج آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کر رکھا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.