بدھ 29؍شعبان المعظم 1444ھ22؍مارچ 2023ء

کراچی، پولیس کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی اے وی سی سی کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان احمد فراز اور ندیم زخمی ہوئے، جنھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ دو ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی شناخت کرلی گئی ہے،  گرفتار ملزم ندیم کا سابقہ ​​مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور پولیس مقابلوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے گلبرگ سے چوری موٹرسائیکل، دو پستول بھی  برآمد کئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان نے لیاری، منگھو پیر اور سرجانی سے کئی موٹرسائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.