جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نگراں کابینہ کا جڑانوالہ واقعے کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔اجلاس میں جڑانوالہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جڑانوالہ واقعےکی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا ہے…

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کر رہے ہیں۔ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی…

سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے، ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز

ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز نے کہا ہے کہ سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے کیونکہ اس علاقے میں موسم خراب ہونے کا امکان رہتا ہے۔عاصم نواز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ سے 60 سے 80 فٹ دوری پر ہو تو بہتر ہے، چیئر لفٹ میں موجود…

جنوبی وزیرستان، فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 6 سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 بہادر سپاہیوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے…

روسی مشن چاند کی سطح سے ٹکرا کر ناکام ہوگیا

 ماسکو: لگ بھگ 50 برس بعد روس کی جانب سے چاند تک روانہ کیے جانے والا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں قمری سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔ 1976 کے بعد روس نے ایک جدید خلائی جہاز چاند پر روانہ کیا تھا جس نے پہلے چاند کے گرد مدار میں چکر کاٹے۔…

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا اہلیہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

رواں ماہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو…

ایشیز سیریز کے آخری دو میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے، اسٹیو اسمتھ

آسٹریلیا کے کرکٹر اسٹیو اسمتھ نے بائیں کلائی کی انجری کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایشیز سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچز انجکشنز لگوا کر کھیلے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ مجھے کلائی کی انجری ایشیز سیریز کے…

سابق بھارتی کھلاڑی ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے

بھارت کے سابق کرکٹرز ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر پھٹ پڑے۔سابق آل راؤنڈر مدن لعل نے کہا ہے کہ سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو کے ایل راہول کی فٹنس کا یقین ہی نہیں، ان کو کیا انجری ہے اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شریاس ائیر کی…

بھارت کا طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا

بھارت میں موجود سب سے طویل العمر ہاتھی 89 سال کی عمر میں مر گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہاتھی کا نام بجولی پراساد تھا، وہ ریاست آسام میں چائے کے باغات میں رہتا تھا اور زیادہ عمر میں ہونے والی بیماریوں میں مبتلا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایشیائی…

پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

ٹیپو سلطان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کروانے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ راجہ…

اُمید کرتے ہیں آج چیئرمن پی ٹی آئی ضمانت پر رہا ہو جائیں گے، نعیم پنجوتھا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ اُمید کرتے ہیں آج سابق وزیراعظم ضمانت پر رہا ہو جائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ 5 مقدمات میں آج پیش ہوئے ہیں اور عدالت سے…

چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات  کے…

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیر افضل مروت کیخلاف مزید تادیبی کارروائی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات آنے تک چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مزید تادیبی کارروائی سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے وکیل شیر افضل مروت کے…

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی

پاکستان رینجرز نے بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جولائی تا 3 اگست دراندازی کی کوششوں میں 6 بھارتی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا…

پاکستان کیخلاف سیریز شروع ہونے سے قبل افغان کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ شاہد اللّٰہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے…

آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

صدر مملکت عارف علوی کے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل معاملے کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست ایڈووکیٹ…

حیدرآباد سکھر موٹر وے اسکینڈل، 6 انکوائریاں یکجا، نیب کراچی کے سپرد

حیدرآباد سکھر موٹر وے اسکینڈل کے سلسلے میں 6 الگ الگ انکوائریوں کو یکجا کرکے معاملہ صرف نیب کراچی کے سپرد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد سکھر موٹر کرپشن اسکینڈل کے سلسلے میں نیب کراچی، نیب سکھر، اینٹی کرپشن کراچی، اینٹی کرپشن…

لندن، مسیحی برادری کا سانحہ جڑانوالہ کے خلاف مظاہرہ

لندن میں برٹش پاکستانی مسیحی برادری کی جانب سے سانحہ جڑانوالہ پر پاکستانی ہائی کمیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے سانحہ جڑانوالہ کے مجرموں کی گرفتاری اور انہیں سزا دینے کا مطالبہ کیا۔مانچسٹر میں بھی پاکستانی قونصلیٹ کے باہر…

بپھرے دریاؤں کے ریلے سندھ پہنچ گئے

بپھرے دریاؤں کے سیلابی ریلے پنجاب کے بعد سندھ پہنچ گئے، پنوعاقل کے قریب کینال میں سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے فصلیں زيرِآب آگئيں۔علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ محمکہ آبپاشی کے حکام اطلاع کے باوجود نہيں پہنچے۔دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث…

پاک افغانستان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج ہوگا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 کو اسی مقام پر جبکہ تیسرا…