منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

پاکستان کیخلاف سیریز شروع ہونے سے قبل افغان کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر نجیب زدران پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نجیب زدران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ شاہد اللّٰہ کمال کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج شیڈول ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.