منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

بٹگرام چیئرلفٹ حادثہ: نویں جماعت کے 3 طلباء کا رزلٹ آگیا، تینوں پاس

بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسے نویں جماعت کے 3 طلباء کا آج رزلٹ آگیا۔

طالب علم عطاءاللّٰہ، نیاز محمد اور اسامہ امتحان میں پاس ہوگئے۔

طلباء گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام میں 9ویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یو سی بٹنگی پاشتو میں چیئرلفٹ پھنسنے کے حادثے میں ریسکیو آپریشن کے دوران 2 بچوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی کی یوسی بٹنگی پاشتو میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹنےسے لفٹ دو پہاڑوں کے بیچ صبح 6 بجے سے پھنس گئی تھی جس میں اسکول جانے والے 6 بچے اور 2 اساتذہ موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.