منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

پشاور: دل، شوگر سمیت کئی بیماریوں کی ادویات غائب

پشاور میں مارکیٹوں سے دل، شوگر، بلڈ پریشر اور مرگی سمیت کئی بیماریوں کی ادویات غائب ہوگئیں۔

مارکیٹ سے ادویات غائب ہونے سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

مریضوں نے شکایت کی ہے کہ پشاور میں مختلف بیماریوں کی دوائیں بلیک میں مہنگے داموں فروخت ہورہی رہیں۔

دوسری طرف پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے دواؤں کی عدم دستیابی کا ملبہ دوا ساز کمپنیوں پر ڈال دیا۔

ایسوسی ایشن نے موقف اختیار کیا کہ ادویات میں استعمال ہونے والا مٹیریل مہنگا ہوا ہے، جس کے باعث کمپنیوں نے ادویات کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔

ایسوسی ایشن نے ادویات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ قلت کو قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.