منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری سماعت کر رہے ہیں۔

ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ سزا کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیس کا ریکارڈ منگوایا تھا کیا وہ آگیا ہے؟

الیکشن کمیشن کے وکیل نے مصدقہ ریکارڈ کی فراہمی کے لیے 2 ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

عدالت نے کہا کہ ہم کچھ وقت دیں گے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کم از کم 10 دن کا وقت درکار ہے، مجھے کیس کا تصدیق شدہ ریکارڈ ابھی نہیں مل سکا، اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواست بھی دی گئی ہے، میری استدعا ہے کہ مجھے تیاری کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل کو وقت دینے کی مخالفت کرتا ہوں، عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی رعایت نہیں چاہیے، وہ بنیادی حق مانگ رہے ہیں، میری استدعا ہے آج ہی سزا معطلی کی درخواست منظور کی جائے، سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.