منگل 4؍صفر المظفر 1445ھ22؍اگست 2023ء

پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

ٹیپو سلطان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کروانے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ راجہ اظہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

راجہ اظہر پر ہنگامہ آرائی، رینجرز چوکی جلانے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.