جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا، محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے لانگ مارچ 26 مارچ سے شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہے کہ لانگ مارچ کب اسلام آباد پہنچے گا ، 10اپریل تک دھرنا دیں گے۔محمد زبیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باڈی لینگویج بتا رہی ہے کہ…

ضلع میرپور میں ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ

آزاد کشمیر کے ضلع میر پور میں آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ضلع میرپور میں تمام تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی…

عدالت آج صدارتی ریفرنس پر رائے دے گی

سپریم کورٹ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے آج جاری کرے گی۔ سپریم کورٹ نے 25 فروری کو رائے محفوظ کرلی تھی۔گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر…

سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعتوں کے موقف سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی آرڈیننس سے متعلق فیصلہ اپوزیشن جماعتوں اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے.سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کا موقف…

سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع

وفاق کی روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے 6 ڈی آئی جیز کے تبادلوں پر نیا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سندھ حکومت  نے تبادلہ کیے گئے 6 سینئر پولیس افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط…

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 3 اموات، 146 نئے کیسز

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ 146 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7315 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 146 نئے کیسز سامنے…

سینیٹ الیکشن کیلئے وزیراعظم عمران خان نےبھی مورچہ سنبھال لیا

سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی مورچہ سنبھال لیا، وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں وزیراعلی اور گورنر پنجاب، وفاقی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کیں۔ وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کے تحفظات…

تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی،حفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے، میں اپنی قیادت اور اتحادی جماعت کا مشکور ہوں، جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے ایم کیو…

سینیٹ انتخابات، اے این پی کا اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں عشائیہ

سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے اپوزیشن اراکین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، جنرل سیکریٹری و پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک، صوبائی ترجمان و ایم پی اے ثمر…

برطانوی پارلیمان کے 140 اراکین کا انڈیا میں قید برطانوی شہری کو رہا کرانے کا مطالبہ

جگتار سنگھ جوہل: برطانوی پارلیمان کے 140 اراکین کا انڈیا میں قید برطانوی شہری کو رہا کرانے کا مطالبہجگتار سنگھ جوہل کو انڈیا کے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ انھوں نے دائیں بازو کے متعدد ہندو…

مولانا چاہتے ہیں 4 سے 5 ارب کی دیہاڑی لگ جائے، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں مولانا نے پہلے مارچ میں ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگائی،  اب چاہتے ہیں 26 مارچ کو چار سے پانچ ارب کی دیہاڑی لگ جائے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن…

وزیراعظم عمران خان ہر ایم این اے کو 50 کروڑ دینے کا اعلان کیا ہے، سیمی بخاری

تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی سیمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر ایم این اے کو 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کی سیمی بخاری نے لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت آئی تو معیشت بہت…

وزیراعظم عمران خان کے نام یوسف رضا گیلانی کا خط، حکومتی ردعمل آگیا

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ کے لیے لکھے گئے خط پر حکومتی ردعمل سامنے آگیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے یوسف رضا گیلانی کے خط پر ردعمل کا اظہار کیا۔فیصل جاوید نے…

جماعت اسلامی کا پی ٹی آئی کی حمایت اور تعاون سے انکار

حکمران جماعت تحریک انصاف ماضی کی اتحادی جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے خالی ہاتھ لوٹ گئی۔پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیر العظیم سے ملاقات کی، اس موقع پر اپوزیشن جماعت نے سینیٹ انتخاب میں حکومت…

کل شام ہمارے 3 اراکین اسمبلی کو اغوا کیا گیا، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ کل شام ہمارے 3 اراکین اسمبلی کو اغوا کیا گیا، ہمارے ان اراکین کے نمبرز بند ہیں اور گھر والوں کو بھی علم نہیں ہے وہ کہاں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا…

ونڈوز فون بنانے والے کو اینڈرائڈ فون پسند

دنیا کی نامور شخصیت اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو اینڈرائڈ فون پسند ہے جس کا انھوں نے ایک انٹرویو میں اظہار بھی کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ انھیں ذاتی طور پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز پسند ہے اور وہ ایپل…

کریم بخش کے بیان پر فردوس شمیم کا دو ٹوک جواب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا کہا ہے کہ کریم بخش گبول میڈیا میں آکر بیان دیتا، چھپ کر نہیں، اس سے قبل بھی اراکین نے اپنے ضمیر کو بیچا تھا، ہماری 65 سیٹوں سے تین سییٹیں نکلتی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے…

ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالوں کیلئے نئے احکامات سامنے آگئے

ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے نئے احکامات سامنے آگئے ہیں۔سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پروٹیکٹر رجسٹریشن کے بغیر ورکنگ ویزوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے ایئر لائنز کو…

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے اپنے اغوا کے خبر کی تردید کردی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر نے اپنے اغوا کی خبر کی تردید کردی۔اوباڑو سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہر یار شر  نے اپنے  ویڈیو بیان میں کہا کہ  تحریک انصاف کی کارکردگی سے مایوس ہوں، ہمیں کوئی کیوں اغواء کرے گا،…

چاہتے ہیں کہ پی پی سے ورکنگ ریلیشن بنیں، فیصل سبزواری

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی 12 برسوں سے سندھ میں حکومت ہے، ہم بھی چاہتے ہیں کہ پی پی سے ورکنگ ریلیشن بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ  شہری اور دیہی سندھ کے مسائل حل ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے…