بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کشمیریوں کا احساس محرومی ختم کریگی، فردوس عاشق

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ پاکستان کا رشتہ مزید مضبوط ہونے جارہا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کشمیریوں کا احساس محرومی ختم کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کشمیر میں تبدیلی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،  تبدیلی کی نئی لہر کا کشمیر کے اس پار بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں کپتان ہے، سندھ میں بھی ان شا ءاللّٰہ کپتان ہی ہو گا۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے منشور میں تعلیم ٹیکنالوجی اور تحقیق اول ترجیح ہے، سالانہ ترقیاتی فنڈز میں ہر ضلع کی سطح پر مزید کالجز بنانے کے لیے کام ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی میں تعلیم کی بجائے صرف کنکریٹ ہی تعلیم کے نام پر کھڑا کیا جارہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.