بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس، امریکی سیمون بائلز نے برانز میڈل جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکا کی سیمون بائلز نے جمناسٹک میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جمناسٹک کے ایونٹ میں چین کی چن چن گوان نے گولڈ میڈل جبکہ چین ہی کی شی جن ٹینگ نے سلور میڈل حاصل کیا ہے۔

امریکی جمناسٹ سیمون بائلز ٹوکیو اولمپکس میں فلور فائنل سے دستبردار ہو گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی جمناسٹک سیمون بائلز کی جانب سے اولمپکس کے کچھ ایونٹس سے دستبرداری ظاہر کی گئی تھی۔

بائلز ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور جمناسٹک کے دوران ہوا میں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.