کالعدم جماعت کے ساتھ قرارداد اور رہائی کی باتیں طے پائی تھیں: حافظ طاہر اشرفی
وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہرمحمود اشرفی کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے ساتھ قرارداد اور رہائی کی باتیں طے پائی تھیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے واقعات پر علماء کرام کا مثبت طرز عمل رہا،…
سندھ انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان میں انفرادی انکم میں دوسرے صوبوں سے بازی لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میکرو پاکستان کے سروے کے مطابق سندھ پاکستان میں انفرادی انکم جسے ’پر کیپیٹا جی ڈی پی انکم‘ بھی کہا جاتا ہے،…
بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، مریم اورنگ زیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ بلیک منی مافیا کو کنسٹرکشن سیکٹر میں لایا گیا ہے، یہ 50 لاکھ وہ گھر نہیں، غریب عوام قرض سے گھر لے رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا…
شبلی فراز کا وزارت کے غیرضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے اپنی نئی وزارت سے غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں شبلی فراز نے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی…
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے اراکین کو حساس موضوعات پر رائے دینے سے روک دیا۔اسلام آباد میں تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ کونسل کی سفارش آنے سے پہلے حساس موضوع پر رائے نہ دی…
ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کی وزیر صنعت و تجارت پنجاب سے ملاقات
وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے وفد نے ملاقات کی۔وفد نے صوبائی وزیر کو ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وفد نے مطالبہ کیا کہ ون ونڈو آپریشن، کھرڑیانوالا انڈسٹریل اسٹیٹ کے مسائل جلد از جلد…
کراچی:موٹرسائیکل سوار 3 افراد کنوئیں میں گرگئے، 1 جاں بحق
کراچی کے علاقے ملیر میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون سمیت 3 افراد کنوئیں میں گرگئے، دو افراد کو زندہ جبکہ تیسرے کی لاش نکال لی گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملا عیسیٰ گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد کنویں میں گر گئے، ایدھی کی بحری…
بورےوالا: سب انسپکٹر کا کورونا وائرس سے انتقال
پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورےوالا میں ایک سب انسپکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 499…
اپوزیشن نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی، بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چند اپوزیشن جماعتوں نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی، انہیں صورت حال کا ادراک کرنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کا تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار…
کراچی: اتحاد ٹاؤن سے 2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا ہے۔کراچی میں سائٹ سپرہائی وے کے علاقے میں فائرنگ سے...پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کی ہزارہ کالونی سے خفیہ اطلاع پر 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ…
کراچی میں ہیٹ ویو سینٹر کی وارننگ
کراچی والے تیار ہوجائیں شہر 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران…
بلاول زرداری کا فرانس سے متعلق قرارداد سے بھاگ جانا اپنے آپ میں ایک کہانی ہے، شہباز گِل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری کا فرانس سے متعلق قرارداد سے بھاگ جانا اپنے آپ میں ایک کہانی ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ کیا زرداری صاحب نے پہلی بڑی دیہاڑی فرانس کی آبدوزوں میں تو نہیں…
صحافی ابصار عالم پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
صحافی ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت…
شوگر اسیکنڈل، نیب میں دوحکومتی شخصیات طلب
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شوگر اسیکنڈل میں دو بڑی حکومتی شخصیات کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال اور سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللّٰہ چوہدری کو 4 مئی کو طلب کیا ہے۔نیب کی مشترکہ تحقیقاتی…
خیرپور، کوچ اور وین میں تصادم، 11جاں بحق، متعدد زخمی
سندھ کے ضلع خیرپور میں پرانی قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہوگئے۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خیرپور امیر سعود مگسی کے مطابق حادثہ خیرپور شہر سے لگ بھگ 10 کلومیٹر دور حسین آباد کے…
اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے…
ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کیلئے پرعزم ہیں، وزیر خارجہ
وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ برادر ملک ایران سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے پرعزم ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے صدارتی محل میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی۔شاہ محمود قریشی نے صدر مملکت…
جسٹس فائز نے لندن جائیدادوں پر جواب جمع کرا دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرِ ثانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے لندن جائیدادوں سے متعلق سوالات کا تحریری جواب جمع کرا دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے جمع کرائے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ایف بی آر کی…
ایف بی آر نے کارگو کی خودکار اسکیننگ کا نظام متعارف کردیا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کارگو کی خودکار اسکیننگ کا نظام متعارف کردیا۔بندرگاہوں پر درآمدی صنعتی خام میٹیریل کی فوری کلیئرنس کیلئے خودکار اسکیننگ نظام متعارف کروادیا گیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فاٹا میں صنعتی…
مراد سعید نے بڑی تبدیلی کی نشاندہی کردی
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ کراچی کے شہری جن بڑے اسپتالوں میں علاج نہیں کرسکتے ، وہاں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے شہری صحت کارڈ پر علاج کرارہے ہیں۔ مراد سعید نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران…