dailydot hookup app hookup lynchburg va best really free hookup sites hookup Roosevelt New Jersey edelman hookup casual encounter hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دنیا: کورونا وائرس کیسز 24 کروڑ 19 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، جس کی تباہ کاریاں کم ہو گئی ہیں، تاہم اس کے مریضوں اور اموات میں اب بھی اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 49 لاکھ 22 ہزار 770 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار 502 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 458 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 92 لاکھ 94 ہزار 963 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 46 ہزار 509 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 59 لاکھ 8 ہزار 212 ہو چکی ہے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 52 ہزار 485 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 40 لاکھ 94 ہزار 373 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 6 لاکھ 3 ہزار 521 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 910 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 629 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 84 لاکھ 97 ہزار 868 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 افراد کورونا وائرس کی موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اب تک کُل 28 ہزار 300 کورونا مریض انتقال کر چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 لاکھ 25 ہزار 325 ہو گئیں، اس کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 60 ہزار 752 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 67 ہزار 837 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 76 لاکھ 83 ہزار 517 ہو چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 17 ہزار 306 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 70 لاکھ 90 ہزار 109 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 256 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 57 لاکھ 96 ہزار 659 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 15 ہزار 704 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 52 لاکھ 73 ہزار 463 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اسپین اس فہرست میں پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 87 ہزار 30 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 49 لاکھ 88 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 54 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 765 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 969 تک جا پہنچی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث دکانوں کے شٹر اب ایک روز بھی نہیں گریں گے، ہفتے بھر بازار کھل سکیں گے، کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے سینما ہال جا سکیں گے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 113 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 96 ہزار 571 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد کافی عرصے سے 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 603 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 813 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 37 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 300 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 650 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 25 ہزار 640 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 825 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 11 ہزار 710 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 786 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 2 لاکھ 79 ہزار 697 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.