what is the best gay hookup app a v hookup on xbox 360 hookup Colmar best totally free hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حضور ﷺ کے امتی ہونے سے بڑی کوئی نعمت نہیں: فرخ حبیب

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے اس سے بڑی دنیا کی کوئی نعمت نہیں کہ ہم حضور ﷺ کے امتی ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مسجدِ نبوی ﷺ سے اٹھنے والے انقلاب نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمیں نبیٔ مہربان صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے، اسی کے ذریعے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے 12 ربیع الاوّل جشنِ ولادت النبی ﷺ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی اور آخرت دونوں سنواری جا سکتی ہیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نبیٔ کریم حضرت محمد ﷺ کی سیرت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کے دن نبیٔ اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہونے کا عزم کرنا ہے، پہلی بار سرکاری سطح پر عشرۂ رحمۃ للعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے۔

فرخ حبیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حضورِ نبیٔ کریم ﷺ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، حکومت رحمۃ للعالمین ﷺ اتھارٹی کا قیام عمل میں لائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.