a v hookup on xbox 360 hookup Blooming Grove mature hookup app edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکاٹ لینڈ کا پاپوانیوگنی کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پانچویں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے پاپوانیوگنی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

آج کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلا دیش اور عمان کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں سری لنکا نے نمیبیا اور آئر لینڈ نے نیدر لینڈز کو باآسانی شکست دی تھی۔

پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم اپنے پہلے ہی میچ میں 96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی دن جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 41 رنز سے اور بھارت نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.