hookup Mansfield Center hookup Birmingham a v hookup on xbox 360 17 year old hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی یا ناکام؟ اس کا فیصلہ کل ہوگا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کل وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ میرے مستعفی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ایسا پروپیگنڈا کرنے میں چند افراد ملوث ہیں

دوسری جانب آزاد رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے بھی ناراض ارکان کی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر بی اے پی کے سینیٹر کہدہ بابر نے ناراض ارکان کو آج ظہرانے پر بلا لیا۔

واضح رہے کہ جام کمال کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے 11، بی این پی کے 2 اور پی ٹی آئی کے ایک رکن اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.