جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میانمار: فوج اور مظاہرین میں تصادم کے خدشات بڑھ گئے

میانمار میں فوج اور احتجاجی مظاہرین میں تصادم کے خدشات بڑھ گئے، ینگون سمیت مختلف شہروں میں سڑکوں پر فوجی بکتر بند گاڑیاں تعینات کردی گئیں۔کریک ڈاؤن کی وارننگ کے باوجود ینگون سمیت مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کیخلاف عوام سڑکوں پر موجود…

سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا

سعودی فضائیہ نے ایک اور حوثی ڈرون مار گرایا۔ یہ ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون بھیجا تھا۔ جسے سعودی فضائیہ…

نیٹو وزرائے دفاع کا اجلاس 17 اور 18 فروری کو برسلز میں ہوگا

نیٹو کے وزرائے دفاع کی میٹنگ 17 اور 18 فروری کو نیٹو ہیڈ کوارٹر برسلز میں منعقد ہوگی۔ جس میں افغانستان اور عراق میں جاری نیٹو مشنز کے متعلق فیصلے کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائیگا۔ اس بات کا اعلان نیٹو سیکریٹری جنرل یین سٹولٹن برگ…

مقبوضہ کشمیر کی عبداللّٰہ فیملی ایک بار پھر نظر بند

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ، اُن کے والد فاروق عبداللّٰہ اور خاندان کے دیگر افراد کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمر عبداللّٰہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگست 2019ء کے بعد یہ نیا…

زیادہ کھانے کی بیماری سے کیسے جان چھڑائی جائے؟

زیادہ کھانے یعنی بسیار خوری کو ماہرین کی جانب سے ایک بیماری قرار دیا جاتا ہے جبکہ ’اوور ایٹنگ ڈس آرڈر‘ انسانی صحت سے متعلق متعدد بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے، لہٰذا اس سے بچنا اور چھٹکارہ حاصل کرنا صحت مند زندگی کے لیے نہایت ضروری ہے۔طبی…

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں، اسٹیٹ بینک

رواں مالی سال کے 7 ماہ کی ترسیلات گزشتہ مالی سال سے 24 فیصد زائد ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 16 اعشاریہ 47 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔ تارکین وطن کی 2 ارب ڈالر ترسیلات کی لہر آٹھویں…

کراچی: پولیس پر حملے کے کیس میں 2 ملزمان عدم شواہد پر بری

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے لاک ڈاؤن میں مسجد بند کرانے کے معاملے میں پولیس پر حملے کے کیس میں دو ملزمان کو عدم شواہد پر بری کردیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے ندیم اور جواد کو مقدمے میں عدم شواہد پر بری کرنے کا فیصلہ سنایا، دونوں …

پی ایس 88 ضمنی انتخاب، عام تعطیل نہ کرنے کیخلاف درخواست نمٹادی

پی ایس 88 ضمنی انتخاب میں عام تعطیل نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کل الیکشن ہے، لاکھوں روپے خرچ ہوچکے ہیں اگر اتنا ہی خیال ہے تو پہلے آجاتے۔سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر نے…

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔صوبائی وزیر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گزشتہ چند روز کے دوران جو لوگ مجھ سے ملے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کرا…

حلیم عادل شیخ کی وزیر اعلیٰ سندھ کیخلاف درخواست

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف  ریٹرننگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو وزیر اعلی نے نیشنل…

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس، گرفتار وکیل شعیب گجرکا 7روزہ ریمانڈ منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں گرفتار وکیل شعیب گجر کا 7روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گرفتار وکیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن…

ملک میں بزرگ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے 65 برس اور زائد عمر والوں کیلئے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین رجسٹریشن…

پاکستان میں جلد نجی سطح پر اسپٹنک ویکیسین فروخت ہوگی

پاکستان میں ایک سے دو ہفتے کے دوران روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین اسپٹنک ((Sputnik فائیو دستیاب ہوگی، دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔ روس سے کورونا ویکسین درآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے…

نظر رکھیں گے ویکسین میں ناجائز منافع خوری نہ ہو، فیصل سلطان

پاکستان نے 4 کمپنیوں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت دی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت فیصل سلطان کہتے ہیں ہم نظر رکھیں گے کہ ناجائز منافع خوری نہ ہو۔حکومت پاکستان نے کابینہ اجلاس میں وزارت صحت کی اپیل پر مشاورت کے بعد…

صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آ رہی ہے، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے سے مسلسل ترقی کی اچھی خبر آرہی ہے، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال مالی سال ترسیلات زر کی شرح 24 فیصد زیادہ ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترسیلات زر 8ماہ سے مسلسل دو ارب…

ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ عثمان بزدار بلا تفریق ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے دور افتادہ مقامات ماڑی، کوہ سلیمان اور چولستان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا کر سیاحت کو…

سانحہ صفورا کیس، تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا کیس میں تفتیشی افسر اور دیگر کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔سانحہ صفورا کیس میں شریک ملزمان کیخلاف ماتحت عدالت میں کیس کے ازسر نو ٹرائل سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے تفتیشی افسر ڈی…

امریکا کے بیشتر حصوں میں شدید برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کا زور

موسم سرما کے طوفان کے باعث امریکا کے بیشتر حصوں میں شدید برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کا زور ہے، ڈیلاس میں تقریباً ایک ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں، ٹیکساس کی 254 کاؤنٹیز میں فیڈرل ایمرجنسی نافذ ہے۔ہیوسٹن میں حکام نے شہریوں کو خبردار کرتے…

ملک بھر میں کورونا سے مزید 26 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77ہوگئی اور 12,333 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 25 ہزار 747 ہوگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد…