بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مری میں لوگ برفباری سے نہیں حکمرانوں کی بے حسی سے مرے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مری میں لوگ برفباری سے نہیں بلکہ حکمرانوں کی بے حسی سے مرے، خاندانوں کے خاندان مر گئے، مگر یہ ہیٹر لگاکر سوتے رہے، 36 گھنٹے تک کوئی متاثرین کی مدد کو نہ آیا۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لاہورمیں ایم پی اے بلال یاسین کی رہائش گاہ پر پہنچیں، جہاں انہوں نے لیگی رہنما کی عیادت کی اور نواز شریف کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ بلال یاسین نے نواز شریف کا ساتھ نبھانے میں ایک مثال سیٹ کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو پتہ ہے، سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے، سیاسی جماعتوں کو اب عوام کے کہنے پر چلنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.