بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی تاریخ میں اتنا بڑا سپلیمنٹری بجٹ کبھی پاس نہیں کروایا گیا، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنا بڑا سپلیمنٹری بجٹ کبھی پاس نہیں کروایا گیا۔

ضمنی بجٹ کی منظوری کے لیے ایوان کی کارروائی جاری ہے، حکومت کے پاس ایوان میں منی بجٹ کی منظوری کے لیے 18 ارکان کی اکثریت موجود ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کا کیا قصور ہے کہ ان پر ساڑھے تین سو ارب کا اضافی بوجھ ڈال رہے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ بتائيں کہ کون سی اشیا مہنگی ہوں گی، صرف یہ بتادیں کہ کونسی اشیا مہنگی نہيں ہوں گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ فنانس بل کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیپرا کہہ رہا ہے کہ گیس نہ لینے کے باعث تیل سے مہنگی بجلی بنا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.