بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ولی خان بابر کو بچھڑے 11 برس بیت گئے

جیو نیوز کراچی کے شہید نمائندے ولی خان بابر کو بچھڑے 11 برس بیت گئے۔

ولی خان بابر کو 2011 میں آج ہی کے دن لیاقت آباد میں فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا، ولی بابر قتل کیس سے جُڑے 6 افراد کو بھی ہدف بنا کر قتل کر دیا گیا۔

فروری 2014 کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو سزائے موت اور 4 گرفتار ملزمان کو عمر قید کی سزا سُنائی تھی۔

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کی ناقص تفتیش اور کم زور شواہد کی بنا پر سزائیں کالعدم قرار دیں، فیصلے کے خلاف حکومت سندھ کی اپیل سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.