بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس مرتبہ قسمت لاہور قلندرز کے ساتھ ہوگی، عاطف رانا

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ اس مرتبہ قسمت لاہور قلندرز کے ساتھ ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز اور بینک آف پنجاب کے درمیان اسپانسرشپ معاہدے کی تقریب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اس مرتبہ قسمت لاہور قلندرز کے ساتھ ہوگی۔

بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا کہ یہ اسپانسرشپ نہیں یہ ایک پارٹنر شپ ہے، انہیں یقین ہے اس مرتبہ لاہور قلندرز پی ایس ایل جیتے گی۔

انہوں نے ٹائٹل جیتنے پر کھلاڑیوں کو ایک کروڑ روپے الگ سے دینے کا اعلان بھی کیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم فینز کی توقعات کے مطابق اچھا کرے گی۔

معاہدے کے تحت لاہور قلندرز کے پی ایس ایل میں کامیابی کی صورت میں ایک کروڑ روپے الگ دیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.