جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نانگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق چین کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم عمران…

2017 میں فیض آباد دھرنے میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، محمد زبیر

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 2017 میں فیض آباد دھرنے میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے  محمد زبیر نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت فردوس صاحبہ دوسری طرف کھڑی تھیں۔ …

بیواؤں کا حق کھاکر جاتی امرا کا محل بنایا گیا، فردوس اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے اور بیواؤں کا حق کھا کر جاتی امرا کا محل بنایا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک…

جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ایک بیان میں عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے موثرآواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت نے…

تیل و گیس کی پیداوار کا شعبہ اس کی سپلائی میں اہمیت کا حامل ہے، عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی پیداوار کا شعبہ اس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی عمر ایوب نے تیل اور گیس کمپنیز کے سی ای اوز اور ایم ڈیز کے وفد سے ملاقات کے…

پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔اعلامیہ کے مطابق  پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو ہدایت جاری کردیں۔وفاقی وزراء نے علماکرام کوٹی ایل پی سے مذاکرات،ایکشن…

سراج الحق نے حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دے دیا۔ جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور…

کورونا کیسز میں اضافے پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کو تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا کے باعث اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس میں کہا گیا کہ ملک میں کورونا ویکسین کا…

سعد رضوی کی کارکنان کو ہدایات، شہباز گِل نے تحریری بیان شیئر کردیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر حافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئر کیا ہے۔تحریر بیان میں سعد رضوی نے کارکنان کو  ملکی مفاد کے خلاف کوئی غیرقانونی…

پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کر رہی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل سکھر میں سندھ کے لیے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا…

آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کی قائم مقام سفیر انجیلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں افغان امن عمل…

ملتان: لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق

 لائن سپرنٹنڈنٹ میپکو چودھری ضیاء ایف آئی اے کی حراست میں جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے  خواجہ حماد  کا کہنا ہے کہ چودھری ضیاء کا حوالات میں شوگر لیول کم ہوا، چودھری ضیاء اسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگئے۔ خواجہ حماد نے کہا کہ …

کراچی میں حوالہ اور ہنڈی کے منظم کاروبار میں ملوث 3 ملزم گرفتار

کراچی میں ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث گروہ کے خلاف  ایکشن لے لیا۔ایف آئی اے نے حوالہ اور ہنڈی کے منظم کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ سعودی عرب اور دبئی پیسے…

پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری

پنجاب پولیس کے 6 ایس پیز اور 6 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔  اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی حاکم علی خان کی خدمات ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کے سپرد کی گئی ہیں، عبدالوحید ایس پی لیگل ساہیوال…

عمران خان اور طیب اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان سے امریکی فوجی انخلاء پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ امور، خطے کی صورتحال اور افغانستان سے امریکی فوجی کے انخلاء پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان…

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

حکومت نے تمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرول ایک روپے 79پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے بتیس پیسے، مٹی کا تیل دو روپے چھ پیسے اور ایل ڈی او دو روپے اکیس پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری…

جرمنی کے چڑیا گھر میں کچھوے کو چلنے کیلئے اسکیٹ بورڈ فراہم کردی گئی

جوڑوں کے مسائل میں مبتلا کچھوے کو چلنے کے لیے اسکیٹ بورڈ دے دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلمتھ نامی اس کچھوے کی جرمنی کے ایک چڑیا گھر میں تھراپی جاری ہے، اور اسی کی وجہ سے اس کے لیے اسکیٹ بورڈ فراہم کی گئی ہے۔ اپنے پیٹ کے بل یہ…

کالعدم ٹی ایل پی کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثےمنجمد کرنے کی کارروائی شروع

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے بینک اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کرنے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اثاثے منجمد کیے…

تحریک لبیک سندھ کے امیر کا قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ

تحریک لبیک سندھ کے امیر رضی سید نے قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔رضی حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دینگے۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نورالحق…

عمران کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے گھر گرانے کا منصوبہ بنایا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے رائے ونڈ کا گھر گرانے کی پلاننگ کی، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں  الزام عائد کرتے ہوئے…