بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے اقدام کر رہی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ‏پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل سکھر میں سندھ کے لیے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان  کریں گے۔ 

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ خطیر رقم کراچی پیکیج کے 11 سو ارب روپے کے علاوہ ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ اگلے دو سال سندھ کی ترقی کے سال ہوں گے، تحریک انصاف سندھ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.