بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گجر نالہ، اورنگی نالہ متاثرین نے شاہین کمپلیکس پر دھرنا دیدیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کے احتجاج کے باعث شاہین کمپلیکس سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ متاثرین کے احتجاج کے سبب پی آئی ڈی سی سے شاہین کمپلیکس آنے والے ٹریک پر دو طرفہ ٹریفک جاری ہے، جبکہ شاہین کمپلیکس سے آرٹس کونسل چورنگی جانے اور آنے والے دونوں ٹریک بند ہیں۔

سپریم کورٹ نے کراچی کے گجر اور اورنگی نالے پر آپریشن جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

احتجاجی مظاہرین نے شاہین کمپلیکس پر دھرنا دے دیا ہے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔

اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی کے مسائل سے متعلق کیسز کی سماعت کی اور گجر اور اورنگی نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.