بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے سیکریسی نہیں رہے گی، کنور دلشاد

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی انٹرنیٹ بیلٹنگ سے ووٹ کاسٹ کرنے سے سیکریسی نہیں رہے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹنگ کے ذریعے سارا ڈیٹا نادرا کے پاس چلا جائے گا اور سیکریسی ختم ہوجائے گی۔

کنور دلشاد نے بتایا کہ حکومتی ترجمان سیاسی پوائنٹ اسکورننگ کر رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن کی خودمختاری کا سوا ل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ماضی میں بھی پاکستان آکر ووٹ کاسٹ کرتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.