بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کےملازموں کا تیار کردہ بجٹ غور کیے بغیر جوں کا توں پیش کر دیا گیا، سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلاواسطہ کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانےکی چوری پکڑی گئی ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

پنجاب کاآئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کابجٹ تقریباً 2600ارب روپےکےلگ بھگ ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے، پیٹرول پر20 روپے لیٹر، چینی پر7 روپے کلو اضافہ ہونے والا ہے، اسے ہم ناکام بنائیں گے، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو اس پر بھی سیلز ٹیکس لگا دیا گیا، عام آدمی آخر جائے تو کہاں جائے،یہ المیہ نہیں تو کیا ہے تارکین وطن پاکستانی ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.