بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجٹ اجلاس، ن لیگ نےاحتجاج کی حکمت عملی طے کرلی

مسلم لیگ نون نےپنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل دن ایک بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

نون لیگ کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس کی صدارت پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کریں گے۔

پنجاب کاآئندہ مالی سال کا بجٹ وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں پیش کریں گے، آئندہ مالی سال کابجٹ تقریباً 2600ارب روپےکےلگ بھگ ہوگا اور اس میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے ممبران پر مشتمل گیارہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں اور آج اسمبلی اجلاس کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نون لیگ بجٹ اجلاس کے موقع پر آٹے کے تھیلے، گھی کے ڈبے اور بینرز ہمراہ لائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.