بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج شام  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)محکمہ موسمیات کے مطابق…

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات  ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں…

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے  مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.