بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسجدالحرام میں آب زم زم کی فراہمی کیلئے روبوٹ سروس متعارف

مسجدالحرام میں زائرین کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے روبوٹ سروس متعارف کروادی گئی۔

عبدالرحمن السدیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ زائرین کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہوگیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سماجی خدمات کے لیے اہم ہے بالخصوص جب کہ کورونا وائرس کی وباء کا پھیلاؤ عام ہوگیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق روبوٹ زائرین کی آمد ورفت میں رکاوٹ ڈالے بغیر زم زم کی بوتلیں تقسیم کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.