بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس موسم گرما فالسے کو اپنی غذا میں لازمی شامل کریں

میٹھا اور کھٹا فالسہ ایک چھوٹا سا گہرا جامنی رنگ کا پھل ہے جس کی پیداوار موسم گرما میں ہوتی ہے جس میں صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، فالسہ میں سوجن کے خاتمے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، بخار میں فالسہ کھانا مفید سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ امراضِ قلب کے افراد اور دمہ کے مریضوں کو بھی فالسہ کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

بہت سارے لوگ موسم گرما کا انتظار کرتے ہیں تاکہ وہ فالسہ سے بےشمار فوائد حاصل کرسکیں، آئیے ہم بھی فالسہ کے صحت سے متعلق چند فوائد کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

فالسہ کے صحت سے متعلق کرشماتی فوائد:

فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ہے، یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر اور جسم کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ موسم گرما کا یہ پھل آپ کو بخار، نزلہ اور جسم پر موجود سوزش جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

فالسہ کے ساتھ ہی اس کا جوس بھی بہت مفید ہوتا ہے، فالسے کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور سینے کی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔

موسم گرما پریشان کُن ہوتا ہے لیکن اس موسم کے پھل بڑے ہی مفید، منفرد اور صحت بخش ہوتے ہیں، انہی پھلوں میں ایک چھوٹا اور مزیدار پھل آڑو بھی ہے جو ہماری مجموعی صحت کو بےشمار فوائد دیتے ہیں۔

فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سے اس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔

فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔

فالسہ آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت مفید ہے، یہ آپ کی جِلد کو ایکنی جیسے مسائل سے پاک کرتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جِلد کو تر و تازہ اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔

شملہ مرچ ایک خوش ذائقہ مرچ ہے۔ جو کہ پیلے، ہرے اورلال رنگ میں دستیاب ہوتی ہے، اس کی خوشبو کھانے کے ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے، شملہ مرچ کا استعمال بہت سے پکوانوں میں کیا جاتا ہے ۔ جن میں چائنیز کھانے عام ہیں۔علاوہ ازیں شملہ مرچ کو بہت سے سبزیوں اور قیمے کےساتھ بھی بنایا جاتا ہے۔

فالسہ میں اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن اے اور سی کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جن سے مختلف قسم کے کینسر کو روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.