بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک لبیک سندھ کے امیر کا قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ

تحریک لبیک سندھ کے امیر رضی سید نے قیادت سے فوری طور پر حکومت سے مذاکرات کا مطالبہ کردیا۔

رضی حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دینگے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نورالحق قادری نے کہا کہ آئینی قانونی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ بین جماعتیں دوسرے نام سے نہ آئیں۔

 ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسینی نے کہا کہ مسائل سڑکوں پر نہیں بات چیت سے حل ہوں گے۔

 رضی حسینی نے کہا کہ جہاں بھی احتجاج ‏ہو رہا ہے ختم کرکے قیادت سے رجوع کیا جائے، ملک میں افراتفری کے باعث کئی بے گناہ ‏جانوں کا نقصان ہوا ہے۔

امیر ٹی ایل پی سندھ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل نہ ہوئے تو قوم سعد رضوی ‏سے مایوس ہوجائےگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.