بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

افتخار اور عامر کی تکرار ہیٹ آف دی مومنٹ تھی، شاداب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا افتخار احمد اور محمد عامر کے درمیان تکرار پر کہنا ہے کہ وہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا۔

گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

میچ کے دوران کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز افتخار احمد کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگز نے یونائیٹڈ کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا تھا

اس صورتحال پر میچ کے بعد اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیٹ آف دی مومنٹ تھا ، دونوں کھلاڑی آپس میں بہت اچھے دوست ہیں ۔

میچ میں فتح سے متعلق بات کرتے ہوئے شاداب نے کہا کہ کرکٹ ٹیم گیم ہے، اچھی بات ہے کہ کبھی ٹاپ آرڈر اور کبھی مڈل آرڈر اسکور کر رہا ہے ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.