بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل کی قوم پرستوں کو مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت

اسرائیل کی نئی حکومت نے دائیں بازو کے قوم پرستوں کو آج مقبوضہ بیت المقدس میں مارچ کی اجازت دیدی۔ مارچ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں کیا جائے گا۔

حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیش نظر نیتن یاہو حکومت نے ریلی گزشتہ ہفتے ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.