بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے کا انتقال

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے کا انتقال ہو گیا۔ خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو دو روز کے لیے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے بھتیجے حارث شاہ کی نماز جنازہ صبح ساڑھے 11 بجے ادا کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 33 سال کے حارث شاہ کئی روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.