بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

سندھ کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 کھرب سے زائد ہوگا۔

سندھ کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ امن و امان کیلئے 105 ارب، صحت کیلئے 172 ارب، اسکول ایجوکیشن کے لئے 215 ارب اور کالج ایجوکیشن کے لئے 25 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ٹرانسپورٹ کیلئے 14 ارب، بلدیات کیلئے 75 ارب اور محکمہ آبپاشی کے لیے 53 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ تجاویز سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔ سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس دوپہر تین بجے بلایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.