بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش

اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ آج پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ معتدل درجے کی بارش متوقع ہے۔

بحیرہ عرب کے شمال سے چلنے والی ہوائیں 16جون سے سندھ پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔ جس سے سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد اور گھوٹکی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.