بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سراج الحق نے حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دے دیا۔ 

جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ آج کل وزیراعظم کی باڈی لینگویج ان کی زبان کا ساتھ نہیں دے رہی۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت خود اندرونی خلفشار کا شکار ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مافیاز اور ان کے نمائندوں کو ٹکٹ دیئے گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ معیشت سے متعلق بین الاقوامی اداروں کی رپورٹ حکومت کے لیے آئینہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.