جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم نواز نے جنید صفدر کے ولیمے کے لیے سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں، ن لیگ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیاں موقوف کردیں۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا اپنے  بیان میں کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے 15روز کے…

گجرات میں زنجیروں میں بندھی خاتون کو بازیاب کروالیا

گجرات میں پولیس نے کارروائی کرکے گھر سے زنجیروں میں بندھی خاتون کو بازیاب کروالیا۔ شوہر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق محلہ سلطان پورہ میں کارروائی کے دوران خاتون کو بازیاب کروا لیاگیا۔خاتون کو اس کے شوہر نے پاؤں میں…

پشاور میں سرکاری کرین سے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشنیری کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے سرکاری کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی این ڈبلیو کے آفیسر کو طلب کرلیا۔پشاور یونیورسٹی روڈ میں بلدیاتی…

ایف بی آر نے ترمیمی فنانس بل کا مسودہ وزارت قانون کوبھجوا دیا، ذرائع

350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز سے بھرا ترمیمی فنانس بل ایف بی آر نے وزارت قانون کو بھجوادیا، بل میں موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا بھی امکان ہے۔بل میں درآمد کی جانے والی اشیا میں شامل کتے…

حکومت نے سیکریٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا

حکومت نے سیکریٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کردیا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں اب تک 6 سیکریٹری خزانہ تبدیل ہوچکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی حکومت میں سیکریٹری خزانہ عارف خان، یونس ڈھاگا تبدیل ہوئے۔تحریک انصاف کی حکومت…

پی ایس ایل کے ماڈل میں غلطیاں رہ گئی ہیں، سی ای او لاہور قلندرز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے ماڈل میں غلطیاں رہ گئی ہیں، اس کا ماڈل اب اچھا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف لاہور کے پروگرام میٹ دی…

خیرپور ٹامیوالی رینجز میں اوکاڑہ فارمیشن کے تحت سیزفائر اور جنگ سے متعلق مشق کا انعقاد

خیرپور ٹامیوالی رینجز میں اوکاڑہ فارمیشن کے تحت سیزفائر اور جنگ سے متعلق آگاہی کی مشق کا انعقاد کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے مسلح افواج کے وفد نے مشق کا مشاہدہ کیا۔ سعودی وفد کی قیادت بریگیڈیئر جنرل عامر مغرم ال شہری نے…

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے استعمال سے منع نہیں کیا، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کے استعمال سے منع نہیں کیا، ای وی ایم سے متعلق الیکشن کمیشن کے کچھ تکنیکی سوالات ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے…

خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا اختتام، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

خیبر پختونخوا انڈر 21 گیمز کا ٹائٹل پشاور نے اپنے نام کرلیا۔ ایونٹ کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔کراٹے، ویٹ لفٹنگ، ریسلینگ، باسکٹ بال، جمناسٹک، ووشو میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ڈائریکٹریٹ آف…

فرانس میں تلوار حملے میں دو خاتون پولیس اہلکار زخمی

فرانس کے شمال مغربی حصے میں تلوار حملے میں دو خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوگئیں۔ پیرس سے فرانسسیی پولیس ترجمان کے مطابق نِنجا کی طرح لباس پہنے شخص نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مارنے کے بعد…

شاہد خاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کو دعوت دیتا ہوں وہ ادارہ شماریات کے ساتھ بیٹھ جائیں، مہنگائی کا سی پی آئی اور ایس پی آئی کا تفصیلی ڈیٹا موجود ہے، ن لیگ کے لوگوں نے تو کبھی اخبار بھی نہیں پڑھا۔کور کمیٹی اجلاس کے…

نہال ہاشمی کی وفاق اور سندھ حکومت پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے سندھ اور وفاقی حکومت پر تنقید کے نشتر چلا دیے، صوبائی حکومت کو قانون سازی اور وفاقی حکومت کو مہنگائی پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔کراچی میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال…

5 ہزا ر سے زائد پولیس اہلکاروں کو گوادر بھیجنے کا فیصلہ

بلوچستان پولیس نے گوادر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس کے 5500 اہلکار گوادر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔کوئٹہ میں محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق گوادر بھجوائے جانے والے 5500 اہلکاروں میں سے 22 سو اہلکار بلوچستان کانسٹبلری سے اور…

ریفرنسز کی جلد سماعت کیلئے درخواستیں عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 386 ارب روپے مالیت کے 1270 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔ نیب نے ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں عدالتوں میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلین ٹری…

پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، ائیرکوالٹی لائف انڈیکس

ائیرکوالٹی لائف انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا آلودہ ترین ملک بن گیا، پاکستان میں تقریباً 21 کروڑ افراد آلودگی کا شکار ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آلودگی کے باعث پاکستان کے شہریوں کی اوسط عمر 4٫3 سال کم ہورہی ہے،…

اومی کرون ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جائے گا، فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اومی کرون ابھی تک پاکستان میں موجود نہیں ہے، ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچ جائے گا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 50 سال سے…

شوکت ترین نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

 خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے امیدوار مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے 4 امیدواروں نے کاغذات…