بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

برطانیہ میں 18 سال کے طلبہ کیلئے ریاضی لازم قرار دینے کا فیصلہ

برطانیہ میں 18 برس تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنایا ہے۔

اس نئے منصوبے کے تحت 18برس کی عمر تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قراردیا جائے گا اور بچوں کے سوچنے، سمجھنے اور ذہن کو مزید تخلیقی بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اس منصوبے کے ذریعے برطانوی قوم کو حساب کتاب میں نمایاں مقام دلانےکی تیاری کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے خطاب میں رشی سونک یہ اعلان کریں گے کہ مستقبل میں برطانیہ میں نوکری کے حصول کے لیے تجزیاتی صلاحیتیں درکارہوں گی اور اسی لیے ریاضی کے مضمون کو پڑھنا لازمی ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.