بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

سرفراز احمد نے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کیلئے آواز اٹھادی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستان کا نام روشن کرنے والے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے آواز اُٹھا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے لکھا کہ پاکستان کے باڈی بلڈنگ اسٹار رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ میں گزشتہ ہفتے 3 ٹائٹلز جیتے۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ رمیز ابراہیم نے بھارت کے کھلاڑی کو بھی ہرایا لیکن کسی بھی حکام یا حکومت کی طرف سے ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے لکھا کہ رمیز ابراہیم نے سفری اخراجات کے لیے قرض لیا تھا جو اب انہیں واپس کرنا ہے۔

سرفراز احمد نے مزید لکھا کہ ہمیں اپنے قومی ہیروز کی عزت، مدد اور احترام کرنے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.