بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائینگے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سامنے رکھے ہیں جنہیں دور کیا جائے گا۔

یہ بات انہوں ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں حکومت، کچھ الیکشن کمیشن اور کچھ عدالت کے ہاتھ میں ہیں۔

بلدیاتی الیکشن اور حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عین وقت پر نئی حلقہ بندی ٹیکنیکل معاملہ ہے، جسے دیکھ رہے ہیں۔

سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اس حوالے سے قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے، جیسے ہی کوئی اچھا ریسپانس آئے گا ایم کیو ایم کو بتا دیا جائے گا۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت اس حوالے سے فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.