بدھ11؍جمادی الثانی 1444ھ4؍جنوری 2023ء

کسی رکنِ کے پی کے اسمبلی نے کوئی بھتہ نہیں دیا: بیرسٹر محمد علی سیف

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا سے کسی بھی رکنِ اسمبلی نے کسی کو بھتہ نہیں دیا۔

یہ بات خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔

خیبر پختون خوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھتے سے نہیں حکومت کی ناقص پالیسوں کے باعث مضبوط ہو رہے ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ملک میں کم اور بیرونی دوروں پر زیادہ ہوتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.