منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

پاکستان کے تجارتی خسارے میں 2.3 فیصد اضافہ

ادارہ شماریات نے ماہانہ تجارتی اعداد و شمار جاری کردیے، دسمبر میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیاد پر دسمبر میں برآمدات میں 3.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسلام آباد پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ پیر کو…

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر میں ملکی برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ماہانہ بنیاد پر دسمبر میں درآمدات میں 0.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دسمبر میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.