منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

جعلی مردم شماری، جعلی حلقہ بندیوں کے انتخابی نتائج کوئی نہیں مانے گا، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ جعلی مردم شماری اور جعلی حلقہ بندیوں کے ذریعے انتخابی نتائج کوئی نہیں مانے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے مرکز پاکستان ہاؤس جا کر پارٹی قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہر کام کا ایک وقت ہوتا ہے یہ متحد ہونے کا وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات آرہے ہیں، سب چاہتے ہیں انتخابات ہوں، اس وقت ملک میں بنیادی جمہوریت کیلئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں بنیادی جمہوریت نہیں ہوگی انتخابات کا فائدہ نہیں ہوگا، ایسی قانون سازی ہونی چاہیے کہ عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی انتخابات ہوں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سب کو الیکشن لڑنے اور جیتنے کا حق ہے، کسی کو الیکشن چھیننے نہیں دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.