منگل10؍جمادی الثانی 1444ھ3؍جنوری2023ء

حافظ نعیم رات کو اچھے سے ملے دن میں بدل گئے، ترجمان گورنر ہاؤس

ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان رات کو خوشگوار انداز میں ملے اور دن میں بدل گئے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کے حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی آئین و قانون کے مطابق ہوئی، کامران ٹیسوری شہر قائد کی روشنیوں کی بحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کررہے ہیں۔

ترجمان گورنر ہاؤس نے مزید کہا کہ اِسی مقصد سے وہ جماعت اسلامی کے دفتر بھی گئے تھے، اگر ان کو شکایت تھی تو بطور دوست گورنر سندھ کو بتانا چاہیے تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.